Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

وزیر اعظم کے سابق معاون زلفی بخاری کی علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات سے حکومتی حلقوں میں بے چینی پھیل گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے قائد نے دہشت گردوں سے مذاکرات، عزاداری پر غیر قانونی پابندیوں، عزاداران کے خلاف مقدمات، فرقہ وارنہ مسلکی نصاب تعلیم سمیت حکومت کی متعدد پالیسیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور انہیں آئین اور قومی سلامتی سے متصادم اور قومی مفادات کیخلاف قرار دیا۔زلفی بخاری نے وزیراعظم کی جانب سے پیغام پہنچایا اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی اور مرکزی سیکریٹری سیاسیات اسد نقوی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular