
اسلام آباد : سیلاب سے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے عالمی اداروں کا گروپ تشکیل دے دیا۔ ورلڈ بینک۔ ایشیائی ترقیاتی بینک اور اقوام متحدہ کی ایجنسیاں جائزہ لیں گی۔ معاونت کیلئے 17 شعبوں کے 100 ماہرین بھی شامل ہیں۔ نقصانات کا جائزہ عالمی مروجہ طریقہ کار کے تحت لیا جائے گا۔جائزے کے عمل کی قیادت حکومت پاکستان کرے گا لیکن عالمی اداروں کے ماہرین کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔ پاکستان کو سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے 30 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔


































