Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں، عرب سربراہ کانفرنس

جدہ : عرب سربراہ اجلاس نے مسئلہ فلسطین کی مرکزیت کا اعادہ اور عربوں کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کو مسترد کردیا۔ سعودی عرب کی میزبانی میں جدہ میں 32 واں عرب سربراہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں مسئلہ فلسطین، سوڈان، یمن، لیبیا اور لبنان کی پیشرفت و دیگر موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شام کی بارہ سال بعد اجلاس میں شرکت پر شام کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے شام کے استحکام اور اتحاد میں مدد ملے گی۔ ارکان نے کہاکہ شام کے بحران کے حل میں مدد کے لیے عرب کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔ اجلاس کے بعد جاری متفقہ اعلامیہ میں مسئلہ فلسطین کی مرکزیت کا اعادہ کیا گیا اور سوڈان کے حوالے سے غیر ملکی مداخلت کو مسترد کیا گیا اور متحارب فریقوں کے درمیان بات چیت اور اتحاد پر زور دیا گیا۔ اعلامیے میں عرب امن اقدام کو فعال کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، تنازع یمن کے حل کیلئے تمام بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے جن کا مقصد بحران کے سیاسی حل تک پہنچنا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular