Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

پہلی بار مسجد اقصیٰ کے اندر یہودیوں کو باقاعدہ عبادت کی اجازت

بیت المقدس: اسرائیلی حکام نے پہلی بار مسجد اقصیٰ کے اندر یہودیوں کو باقاعدہ عبادت کی اجازت دے دی۔ جسے فلسطینی اسلامی اوقاف نے مسجد کے دہائیوں پرانی حیثیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے اتوار کو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کو یہودی مذہبی کتابیں اندر لے جانے اور اجتماعی عبادت کی اجازت دی۔ فلسطینی اسلامی اوقاف کے ایک ذریعے کے مطابق ماضی میں بھی ایسی عبادت کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں، تاہم انہیں سرکاری اجازت حاصل نہیں تھی۔ ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی پولیس کی جانب سے باضابطہ اجازت دینا مسجد اقصیٰ کے اسٹیٹس کو میں ایک اہم تبدیلی اور کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسٹیٹس کو کے تحت مسجد اقصیٰ کو اسلامی مقدس مقام تسلیم کیا جاتا ہے اور عبادت، رسائی اور انتظامی امور کی ذمہ داری بیت المقدس کے اسلامی اوقاف کے پاس ہے۔ فلسطینی ذریعے نے کہا کہ یہ اقدام مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی رسائی اور اسلامی اوقاف کے انتظامی اختیار کو محدود کرنے کی وسیع تر مہم کا حصہ ہے۔ اس کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد مسجد اقصیٰ کی صورتحال میں تبدیلیاں انتہائی تیزی سے آئی ہیں اور تقریباً روزانہ نئے اقدامات سامنے آ رہے ہیں۔ فلسطینی اوقاف نے مسجد اقصیٰ پر اپنا کنٹرول بڑی حد تک کھو دیا ہے.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular