Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کورنگی میں کتابوں کی دکان میں فائرنگ، باپ بیٹا شہید

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی نمبر دو میں کتابوں کی دکان پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو شہید کردیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ امام بارگاہ زینبیہ میں قائم پرنس بک شاپ پر پیش آیا۔ دونوں باپ بیٹے دکان کے اندر کام میں مصروف تھے۔ موٹر سائیکل سوار تین دہشت گرد دکان پر پہنچے اور دو نے اندر داخل ہوکر ڈکیتی کا ڈرامہ کیا اور مزاحمت کی آڑ میں گولیاں چلادیں جس سے 74 سالہ محمد حسین اور 42 سالہ اسد عباس شدید زخمی ہوئے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد مشتعل علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور آگ لگا کر سڑک بلاک کر کے پولیس سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، باپ بیٹے کی ہلاکت پر علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular