Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی اہداف پر ہائپرسونک میزائل داغنا اہم کامیابی ہے، عبد المالک الحوثی

صنعا: یمنی انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے اسرائیلی اہداف پر ہائپرسونک میزائل داغنے کو انتہائی اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ٹی وی پر نشر تقریر میں عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ یمن کا سپرسونک میزائل آپریشن جو دشمن کے نظام کو ناکام بناکر اس میں داخل ہوگیا۔ایک عظیم اور بہت اہم کامیابی ہے۔ اور یہ دشمن اور امریکی بھی جان گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائپرسونک میزائلوں کے داغنے سے اسرائیل اور امریکہ کے سیاسی اور سیکورٹی اداروں میں شدید مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کہ دشمن اس بات پر فخر کر رہا تھا کہ وقت کی رفتار اس کے حق میں ہے وہ یمنی محاذ پر کارروائیوں کے جاری رہنے سے حیران ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یمن کے چیلنج کا سامنا کرنے کے قابل نہیں ہے کیونکہ یمن ایمان، علم اور بصیرت پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کا میڈیا اور اہلکار شکست تسلیم کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایلات بندرگاہ ویران اور آپریشن سے باہر ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular