Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ایٹمی پروگرام پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان نے نئے بحران کو جنم دیا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سوالات اٹھا دیے کہ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں ایٹمی پروگرام پر بیان کیوں دیا؟ کیا ان کو جوہری معاملات پر بیان دینا چاہیے؟۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسحاق ڈار جب فلور آف دی ہاؤس میں بیان دیں وہ اہم ہے، آج ایک اہم موضوع پر توجہ دلانا چاہ رہا ہوں، چند روز پہلے اسحاق ڈار نے سینیٹ میں ایک بیان دیا، اس بیان نے ملک میں ایک بحران کو جنم دیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس بیان پر وزارتِ خارجہ کی ترجمان کو اپنی پریس بریفننگ میں وضاحت دینی پڑی، ترجمان کہتی ہیں کہ نیوکلیئر پاور سے متعلق بات چیت کسی ملک سے بات کے ایجنڈے میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے یہ بیان سینیٹ کے فلور پر کیوں دیا؟ وہ ایک سرکاری سینیٹر ہیں، ہمارے حکمراں خاندان کے سمدھی ہیں، اسحاق ڈار بتائیں کہ کیا آپ سے آئی ایم ایف نے میزائل سسٹم کا مطالبہ کیا؟ آپ نے فلور آف دی ہاؤس اتنا بڑا بیان کیوں دیا؟سابق وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خزانہ ایٹمی اثاثوں سے متعلق بات کر رہے ہیں، کیا انہیں غیر ذمے دارانہ بات کرنی چاہیے؟ اپریل 2022ء سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ ہمارے ایٹمی اثاثوں کے بارے میں ہم سے سوال جواب کرے، ہمارا نیوکلیئر نظام اپنے دفاع کے لیے ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular