Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

باخموت میں شدید لڑائی، سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی

کیف: باخموت کے محاذ پر روسی ویگنر گروپ اور یوکرینی فوج کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے۔اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ یوکرین کے مشرقی ڈونباس خطے میں واقع باخموت شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے شدید لڑائی ہورہی ہے۔ باخموت کا مغربی علاقہ ابھی تک یوکرینی فوج کے کنٹرول میں ہے تاہم وہ روسی گولہ باری سے تباہ ہوچکا ہے۔ جبکہ مشرقی علاقے پر روس کے ویگنر گروپ کا قبضہ ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ایک ہفتے میں روس کے 1100 سے زائد فوجی ہلاک اور 15 سو زخمی ہوچکے ہیں جبکہ روس نے 24 گھنٹوں میں 220 سے زائد یوکرائنی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مختلف میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ باخموت میں شدید لڑائی ہورہی ہے، لاشیں سڑکوں پر بکھری پڑی ہیں جبکہ شہری تہہ خانوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ شہر بھوت نگری کا منظر پیش کررہا ہے۔ روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی افواج مشرقی ڈونیٹسک کے علاقے میں مزید فوجی آپریشن کر رہی ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular