
رفح : مشرقی رفح میں اسرائیل اور حماس میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ جنگ بندی مذاکرات سے فرار کے بعد صیہونی فوج کو رفح میں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مشرقی رفح میں القسام اور القدس بریگیڈ کے مشترکہ حملوں میں اسرائیلی فوج کو کئی مقامات پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹروں کو زخمیوں کو اسپتال لے جاتے دیکھا گیا ہے۔ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج پر مارٹر گولوں اور راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کے اسلحے پر قبضہ کرلیا ہے اور کئی فوجیوں کو مشرقی رفح میں گرفتار کرلیا ہے۔


































