
واشنگٹن : امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر نے فارن افئیرز کمیٹی سے نکالے جانے کو مسلمانوں سے تعصب کا نتیجہ قراردیا۔ الہان عمر نے ایک انٹریو میں مسلم مخالف تعصب میں اضافے پرتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کمیٹی سے انہیں نکالنے میں تعصب نے اہم کردار ادا کیا۔ ساتھی رکن مارجوری ٹیلر گرین اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماضی میں مسلم امریکیوں کے بارے میں متعصبانہ تبصرے کیے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو یقینی طور پر مسلمان تارکین وطن، صومالی تارکین وطن، پناہ گزینوں کو پسند نہیں کرتے ہیں۔ اور ایسا شخص جو تینوں شناخت رکھتا ہو اور کانگریس میں ہو وہ اسے کیسے رہنے دیں گے۔ انہوں نے وہ پرامید ہیں کہ صدر بائیڈن بڑھتے ہوئے مسلم مخالف تعصب کی مذمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسان ہیں امریکی معاشرے کا حصہ ہیں دوسرے امریکیوں کی طرح ہماری جانوں کی بھی قدر کی جانی چاہیے۔


































