تہران : ایران میں بیرونی حمایت یافتہ فسادات اور پر تشدد مظاہروں کے دوران سیکیورٹی اہلکار کے دو قاتلوں کو پھانسی دیدی گئی، ایرانی عدلیہ نے 22 سالہ محمد مہدی کرامی اور 20 سالہ محمد حسینی کو سیکیورٹی اہلکار کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی جس پر عملدرآمد کیا گیا۔ ملزمان نے 3 نومبر کو فسادات کے دوران تہران کے قریب پاسدران انقلاب کی رضاکار فورس بسیج کے اہلکار روح اللہ کو شہید کردیا تھا۔ موت کی سزا پانے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ ایران میں فسادات اور بلوے کے دوران سینکڑوں افراد گرفتار ہیں۔ جن میں سے اب تک 14 افراد کو موت کی سزا سنائی جاچکی ہے۔

































