
تل ابیب: اسرائیل کے انتہاء پسند وزیر اتمار بن گوئیر نےنفرت انگیز بیان میں کہا ہے کہ حماس کی حمایت کرنے والے ہر شخص کو ختم کردینا چاہئے۔ بین گوئیر نے کہا کہ جب وہ کہتے ہیں کہ حماس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔تو اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ جو فلسطینی تنظیم کی حمایت کرے اور اسے ایک ٹافی بھی پہنچائے وہ سب بھی دہشتگرد ہیں۔ ان سب کو ختم کر دینا چاہیے۔ صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کی کابینہ میں قومی سلامتی کا یہ وزیر انتہا پسندانہ خیالات کے لئے مشہور ہے۔ اس نے حال ہی میں غیر قانونی یہودی بستیوں میں آبادکاروں میں 25 ہزار ہتھیار اور جنگی سازوسامان تقسیم کیا ہے۔ اسے 2007 میں نسل پرستی اور ایک دہشت گرد تنظیم کی حمایت کے جرم میں سزا بھی سنائی جاچکی ہے۔


































