Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ میں انسانی المیہ پر خاموش نہیں رہیں گے، یورپی ممالک

میڈرڈ : اسپین، ناروے، آئس لینڈ اور آئرلینڈ سمیت سات یورپی ممالک کے گروپ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اپنی آنکھوں کے سامنے رونما ہونیوالے انسانی المیہ کے سامنے ہم خاموش نہیں رہیں گے۔اسپین، ناروے، آئس لینڈ، آئرلینڈ، مالٹا۔ سلووینیا اور لکسمبرگ کے رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ پچاس ہزار سے زائد لوگ جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ فوری کارروائی نہ کی گئی تو آنے والے دنوں اور ہفتوں میں بہت سے لوگ بھوک سے مر سکتے ہیں۔ بیان میں اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی موجودہ پالیسی تبدیل۔فوجی کارروائیوں سے گریز اور ناکا بندی ختم کرے، تاکہ غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی انسانی ہمدردی کے اداروں کے ذریعے محفوظ، تیز رفتار اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی تقسیم کو یقینی بنایا جاسکے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ جبری نقل مکانی یا فلسطینی عوام کی بے دخلی قطعی ناقابل قبول ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular