
تہران: ایران نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر یورپ سے مذاکرات جاری ہیں۔ اسرائیلی دھمکیوں سے کوئی سروکار نہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے یورپ اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ اب تک جاری ہے۔ مغرب اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ ایرانی معاملات میں مداخلت کر کے مذاکرات میں تہران پر دباؤ ڈال سکتا ہے تو وہ بالکل غلط ہے۔ میں یورپیوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ جوڑ توڑ سے گریز کریں اور مذاکرات اور معاہدے کا اعلان کرنے کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔ ترجمان نے کہا کہ ایران جوہری مذاکرات کو مکمل کرنے کے لیے تیار ہے تاہم اس کے لیے ہماری تیاری ہمیشہ کے لیے نہیں رہے گی۔


































