
تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہےکہ دشمن کا 12 روزہ جنگ کے دوران پہلے جنگ بندی کی درخواست اور پھر پیغامات بھیج کر لڑائی نہ چاہنے کا دعویٰ کرنا ایرانی قوم کی طاقت کا اعتراف ہے۔ سپریم لیڈر نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ملت ایران بدنیت اور دھوکے باز دشمن پر اعتماد نہیں کرتی ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ عوامی طاقت نے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔


































