
سوات :سوات میں تعلیم دشمن دہشت گردوں نے اپنی کاررائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ سوات کے علاقے گلی باغ میں اسکول وین پر مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔ ڈرائیور کی لاش اور زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ تعلیم دشمنوں کے حملے میں زخمی ہونیوالی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 12 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ ملالہ یوسف زئی کی پاکستان آمد کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ملالہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔


































