
ریاض: سعودی عرب، خلیجی ریاستوں اور دنیا کے مختلف ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں نماز عید میں لاکھوں عازمین نے شرکت کی۔ سعودی عرب میں دو سال بعد تمام مساجد اور عیدگاہوں میں مکمل گنجائش کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی۔ ترکی، ملائیشیا، برونائی، تھائی لینڈ، برطانیہ، فرانس، امریکا اور کینیڈا میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ ایران، بھارت، بنگلا دیش اورسری لنکا میں عید الفطر منگل کو منائی جائے گی۔ افغانستان میں اتوار کو عید الفطر منائی گئی تھی۔ قندھار کی عید گاہ میں امیر طالبان ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے عید کی نماز ادا کی۔


































