
مثبت سوچ کے اثرات
خاندانی زندگی میں پیش آنے والے عام مسائل میں سے ایک یہ ہے کہ بعض اوقات والدین، خاص طور پر بچوں کے بارے میں، روزمرّہ کے مسائل سے تھک جاتے ہیں یا مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
یہ مسئلہ اس وجہ سے پیدا ہوتا ہے کہ وہ مشکلات اور سختیوں کو صرف غلطی اور ناکامی کا نتیجہ سمجھتے ہیں اور ان کے نزدیک یہ رکاوٹیں ترقی اور کمال تک پہنچنے کی راہ میں حائل ہیں۔
اگر ہم حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی زندگی پر نظر ڈالیں، تو دیکھیں گے کہ آپ نے بہت سی سختیاں اور مشکلات کا سامنا کیا، لیکن ان سب کو خوبصورتی کے ساتھ برداشت کیا۔
ان کا یہ نظریہ ہمیں سکھاتا ہے کہ مشکلات درحقیقت ترقی کے مراحل کا ایک حصہ ہوتی ہیں اور کمال تک پہنچنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔


































