Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

سکیورٹی خدشات، پنجاب بھر کے سکولوں میں مارننگ اسمبلی تاحکم ثانی ختم کر دی گئی

ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن اسکولز پنجاب نے صوبے بھر کے اسکولوں کیلئے اہم سکیورٹی ہدایات جاری کرتے ہوئے مارننگ اسمبلی تا حکمِ ثانی معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے فوری طور پر فعال کیے جائیں اور ان کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ حکام نے ہر استاد کیلئے اینڈرائیڈ موبائل فون پر پنجاب سیف سٹی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی قرار دے دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اطلاع دی جا سکے۔
اسکولوں کے مین گیٹس اوقاتِ کار کے دوران بند رکھے جائیں اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر سختی سے پابندی عائد ہو گی، مزید برآں تمام تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی ڈرلز کروانے اور طلبہ و عملے کو ایگزٹ پوائنٹس سے مکمل آگاہی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے ہائی اسکول طلبہ کو کسی بھی قسم کے احتجاج میں شرکت سے روکنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان احکامات پر عملدرآمد کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس بمعہ تصاویر متعلقہ حکام کو ارسال کی جائیں گی تاکہ سکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا سکے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular