جنگی طیاروں کے ہینگرز کونقصان، نجران میں بیلسٹک میزائل داغا گیا
صنعا(نیوز ڈیسک) سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کے ڈرون طیارے ” کے 2″ نے سعودی عرب کے جنوب میں فوجی ٹھکانے پر 2 کامیاب حملے کئے، یمن کی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ ڈرون طیارے نے عسیر شہر کے خمیس مشیط علاقہ میں سعودی جنگی طیاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ، یمنی فوج کے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا،جنرل یحیی سریع کے مطابق "قاصف K2” ڈرون طیاروں کے 5 رکنی ا سکواڈرن کی مدد سے سعودی عرب کے جنوبی شہر "خمیس مشیط” میں واقع جنگی طیاروں کے ہینگرز، سعودی عرب کے اسلحہ کے ذخائر اور دوسرے حساس فوجی مراکز کو نشانہ بنایا ہے جس میں جارح سعودی عرب کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے،ادھر عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے حملے کی تصدیق کی تاہم دعویٰ کیا کہ بم سے لدے ایک ڈرون کو تباہ کردیا گیا، ا س سے پہلے نجران میں فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغا گیا، اسے بھی فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا، میزائل کا ملبہ گرنے سے بعض شہری زخمی ہوگئے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یمن سے سعودی فوجی ٹھکانے پر ڈرون حملے
یمن سے سعودی فوجی ٹھکانے پر ڈرون حملے
-
Ilyas - جون 18, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 8
- 1 minute read


































