
بیروت : حزب اللہ نے ایک بار پھر شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش کردی۔ حزب اللہ نے المطلہ کالونی کی جانب تین اینٹی بکتر بند میزائل فائر کئے جس سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ شبعا فارمز میں دو فوجی اڈوں اور کفرشوبا میں مقبوضہ ٹیلو پر بھی میزائل داغے گئے۔
حزب اللہ نے میعان باروخ فوجی اڈے پر ڈرون سے حملہ کیا جو ٹھیک اپنے نشانے پر لگا اور کامیاب رہا۔ زبدین چھاؤنی کو براہ راست میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔ حزب اللہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے برکہ ریشا فوجی اڈے پر حملہ کرکے اس کے جاسوسی کے آلات کو تباہ کردیا ہے۔


































