Fri Oct 16, 2026

ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان

روزانہ کی خبریں

جبالیہ خالی کرنے کا حکم دینے کے بعد شدید بمباری، درجنوں فلسطینی شہید

غزہ: صیہونی فوج نے جبالیہ کو خالی کرنے کا حکم دینے کے چند گھنٹوں بعد ہی وحشیانہ بمباری شروع کردی۔ جنگی طیاروں نے جبالیہ کے مختلف مقامات پر لگاتار بم برسائے جس سے کئی مکانات تباہ ہوگئے یا انہیں نقصان پہنچا اور درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ رات بھر رفح۔ دیر البلاح۔ صابرہ پر بھی بمباری کا سلسلہ جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد سمیت 36 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ شہدا میں پیڈیا ٹرک سرجن محمد نمز قزاط اور ان کے بیٹے بھی شامل ہیں۔
ادھر اسرائیل حکم کے بعد فلسطینی افراتفری کے عالم میں فرار ہورہے ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق چار دن میں ڈیڑھ لاکھ فلسطینی نقل مکانی کرچکے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ تعداد تین لاکھ کے قریب ہے۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ کو خطرناک جنگی زون قرار دینے کے بعد وہاں سے بھی لوگوں مغربی علاقے کی طرف جانے کا حکم دیا ہے۔ گذشتہ روز صیہونی فوج نے مشرقی اور وسطی رفح کے مزید علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا۔ القسام کی کارروائیوں میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔ دو دن میں مارے گئے فوجیوں کی تعداد چودہ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular