
ماسکو: روسی دارلحکومت ماسکو پر درجنوں ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ جس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ روسی حکام کے مطابق ڈرونز سے ماسکو اور اس کے اطراف میں عمارتوں پر حملہ کیا گیا۔ جس سے عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو کے قریب آتے ہی اس کے فضائی دفاع نے متعدد ڈرونز کو مار گرایا۔ روسی وزارت دفاع نے حملہ کرنیوالے ڈرون کی تعداد 8 بتائی ہے۔ اس حملے کا ذمہ دار یوکرین کو قرار دیا ہے تاہم یوکرین نے اس کی تردید کی ہے۔ ماسکو پر حملے کے بعد روس نے کیف پر ڈرونز سے جوابی حملہ کیا۔ جس سے ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ روس نے 31 ڈرون بھیجے تھے جس میں سے 29 کو تباہ کردیا گیا۔


































