Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ ہمت کریں، خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیجیں: پاسداران انقلاب

تہران: ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا ایرانی بحریہ ختم ہوگئی، اگر ایرانی بحریہ ختم ہوچکی تو صدر ٹرمپ ہمت دکھائیں اور خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیجیں۔
ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ ابھی وہ میزائل استعمال ہی نہیں ہوئے جو 2025 میں تیار کئے تھے، جون 2025ء کے بعد تیار میزائل تو ابھی تک سامنے نہیں لائے۔
دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیٹو نے ہماری مدد نہیں کی تو اس کا مستقبل بہت برا ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ اور چین تیل کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کھلوانے کی کوششوں میں شامل ہوں، ٹرمپ نے کہا چین نے مدد نہیں کی تو چینی صدر سے ملاقات تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ سب کے لیے کھلی ہے، یورپی ممالک نے آبنائے ہرمز کے لیے رابطہ کیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular