
غزہ : دوحہ مزاکرات کے تناظر میں حماس نے اسرائیلی فہرست سے اتفاق کرتے ہوئے چونتیس اسیروں کی رہائی کی منظوری دیدی ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے حماس کے عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ حماس پہلے مرحلے میں تمام خواتین، بچے، بوڑھے اور بیمار اسیروں کو رہا کرے گی۔ حماس نے اسیروں کی حالت کا تعین کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگا ہے۔تاکہ مختلف گروپوں سے بات چیت کرکے قیدیوں کی شناخت کی جاسکے۔ قیدی زندہ ہوں یا مردہ اُنہیں اسرائیل کے حوالے کیا جائے گا۔
ادھر خبر رساں ادارے رائٹرز نے حماس کے ایک نامعلوم اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کا انحصار اسرائیل کے مستقل جنگ بندی اور غزہ سے انخلاء پر رضامندی پر ہوگا۔


































