
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔ تمام تنازعات سفارت کاری سے ختم ہوتے ہیں۔ روسی صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ روس کا مقصد فوجی تصادم کے پہیے کو گھمانا نہیں بلکہ جنگ کو ختم کرنا ہے۔ ہم جنگ کے خاتمے کے لیے جلد کوششیں کریں گے۔ متعدد بار کہہ چکا ہوں کہ دشمنی کی شدت ہمیشہ نقصانات کا سبب بنتی ہے۔ تمام مسلح تنازعات سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے ہی ختم ہوتے ہیں۔ ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ تنازعات کے فریق کو جلد یا بدیر ساتھ بیٹھ کر افہام و تفہیم سے معاملات طے کرنے پڑتے ہیں۔ روس کی مخالفت کرنے والوں کو یہ احساس جتنی جلد ہو جائے بہتر ہے۔ روس نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔


































