Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ڈھاکا : طالب علم رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل پر ہنگامے پھوٹ پڑے

ڈھاکا: بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں طالب علم رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔ شریف عثمان ہادی کو نقاب پوش حملہ آوروں نے گزشتہ ہفتے ڈھاکہ کی ایک مسجد سے نکلتے ہوئے گولی مار دی تھی اور وہ گذشتہ روز سنگاپور میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ہادی کی موت کی خبر کے فوراً بعد سینکڑوں مشتعل مظاہرین ڈھاکہ اور ملک کے دیگر حصوں کی سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ڈھاکا کے پرتھم علی اور ڈیلی اسٹار اخبارات کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی، ایک عمارت کو جزوی طور پر آگ لگا دی گئی۔ دیگر شہروں میں بھی شریف ہادی کے قتل پر احتجاج کیا۔ متاثرہ علاقوں میں فوجیوں کو تعینات کر دیا گیا ۔
شریف ہادی انڈیا اور جلاوطن رہنما حسینہ واجد کے سخت نقاد تھے۔ پولیس نے شریف ہادی پر حملہ کے الزام میں کئی افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ حملہ آوروں کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ انڈیا فرار ہوگئے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular