Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

طیارے اور ڈرونز کی تباہی، امریکی و اسرائیلی فضائیہ کیلئے تاریک دن

تہران : ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ہی دن میں امریکی و اسرائیلی فضائیہ کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے اسے دشمن کیلئے تاریک دن قرار دیا۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ملک کے فضائی دفاعی یونٹس نے ایک بڑے فضائی معرکے میں ایک جنگی طیارہ اور پانچ ڈرون و کروز میزائل مار گرائے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ مختلف علاقوں میں دشمن کے متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جو ایران کی فضائی حدود پر بڑھتے کنٹرول کو ظاہر کرتا ہے۔ ایم کیو نائن ڈرون اور دو کروز میزائل خمین اور زنجان کی فضا میں تباہ کیے گئے۔ بوشہر میں ایک ہرمس ڈرون کومار گرایا گیا۔ وسطی ایران میں ایک جدید دشمن جنگی طیارہ بھی تباہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق مسلسل نگرانی اور جدید حکمت عملی کے باعث ایران کی فضائی حدود دشمن کیلئے مزید غیر محفوظ بنتی جا رہی ہیں۔
اس سے پہلے ایران نے امریکا کے ایف تھرٹی فائیو اور اے ٹین جنگی طیاروں کو مار گرایا۔ ایک پائلٹ کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ دوسرے کی ایران اور امریکا دونوں کو تلاش جاری ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے تصدیق کی ہےکہ ایران کی جانب سے اب تک سات امریکی طیارے گرائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گرائے گئے جہازوں میں ایف 35 ، ایف 15 ایگل اور ای تھری جاسوس طیارہ شامل ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular