
تل ابیب: صیہونی وزیر اعظم نیتن یاھو نے امریکا پر واضح کردیا ہےکہ تہران واشنگٹن ممکنہ معاہدے کے باجود لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو محدود نہیں کیا جائے گا۔ اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو نے اعلیٰ امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ معاہدے کے باوجود اسرائیل لبنانی علاقوں کو نشانہ بنانا جاری رکھے گا۔انہوں نے فرانس کی اس تجویز کو بھی مسترد کر دیا جس میں پیرس کی سفارتی حمایت کے بدلے آپریشن روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ موجودہ لمحہ حزب اللہ کی فورسز کو دریائے لیطانی سے پیچھے دھکیلنے کے لیے ایک تزویراتی موقع ہے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایران نے ثالثوں کے ذریعے یہ پیغام پہنچایا کہ لبنان کو امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے کا حصہ ہونا چاہیے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور دریائے لیطانی تک پھیلے ہوئے علاقے پر کنٹرول حاصل کرے گی۔


































