Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

رکاوٹوں کے باوجود پی ٹی آئی کا کامیاب جلسہ، سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں پاورشو کیا، سنگجانی کے مقام پر ہونے والے جلسے میں رکاوٹوں کے باوجود کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور مختلف پی ٹی آئی رہنماؤں نے جلسے سے خطاب کیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا۔ جلسہ گاہ کی جانب جانے والے اہم راستوں پر کنٹینر اور رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کے باوجود کارکنان کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئی اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے جلسے سے خطاب کیا۔
جلسے کے شرکا سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، شیر افضل مروت، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، جمشید دستی، عون عباس اور دیگر نے خطاب کیا. پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ تمام رکاوٹوں کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی جلسہ گاہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ میں نے آپ سے صوابی کے جلسے میں کہا تھا کہ ہم بڑا اعلان کریں گے، انہوں نے کہا کہ پنجابیو میدان لگنے لگا ہے تیار رہو، خون کے آخری قطرے تک کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام رکاوٹیں گواہیاں دے رہی ہیں کہ حکمران ہم سے خوفزدہ ہیں، یہ حکومت عدالتوں کو ہراساں کر کے قائم ہے، انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی آئین پر یقین نا رکھتا تو کب کا تمہارا دھڑن تختہ ہو چکا ہوتا۔ چیئرمین پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو لاکھوں افراد کی حمایت حاصل ہے، کبھی بھی پاکستان میں کسی تحریک کو اتنی بڑی حمایت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چوری اور ڈاکے کی حکومت ہے، اگر بانی پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا تو ہم پورے ملک میں تحریک چلائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular