Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

لاکھوں ڈالر اخراجات، اسرائیل امریکی رائے عامہ ہموار نہ کرسکا

تل ابیب: اسرائیلی حکومت لاکھوں ڈالر خرچ کرکے بھی امریکی رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کرنے میں ناکام رہی۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز کی تحقیق کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل نے بیرونِ ملک اپنی شبیہ بہتر بنانے کے لیے تقریباً 10 کروڑ ڈالر مختص کیے۔ اس مہم کا مقصد غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں اور ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے عالمی تاثر کو متاثر کرنا تھا۔ دستاویزات کے مطابق کروڑوں ڈالر گوگل، یوٹیوب، ایکس اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر اشتہارات کے لیے خرچ کیے گئے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس مہم میں ڈیجیٹل اشتہارات، تعلقاتِ عامہ کی کمپنیاں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور مختلف تنظیمیں شامل تھیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ پیغامات، ویب سائٹس اور آن لائن مواد کے ذریعے امریکی رائے عامہ اور چیٹ بوٹس سے حاصل ہونے والی معلومات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ تحقیق کے مطابق اس غیر معمولی سرمایہ کاری کے باوجود امریکی عوام، خصوصاً نوجوان طبقے میں اسرائیل کی مقبولیت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular