
بیروت : صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے حملوں میں کمی کے دعوؤں کے باوجود لبنان پر تیسرے دن بھی شدید حملے کئے گئے۔ لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔ نباطیہ۔ جبایہ ۔ راس العین سمیت مختلف علاقوں پر حملوں میں مزید چوبیس افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جنگی طیاروں نے نباطیہ میں سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر پر بم برسائے ۔ جس سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور بارہ سیکیورٹی ہلکار شہید اور کئی ہوگئے۔
جبایہ میں ایک کار واش سینٹر پر حملے میں کار واش کے مالک اور دو بیٹوں سمیت چھ افراد شہید ہوئے۔ راس العین میں اسرائیل نے ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ۔ شرقیہ میں ایک اور سوہمور میں دو افراد شہید ہوئے۔
صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی دباؤ پر لبنان سے براہ راست مذاکرات کا اعلان کیا لیکن جنگ بندی سے انکار کرتے ہوئے کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔


































