
نیویارک: صیہونی وزیر کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بیحرمتی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا۔ سلامتی کونسل کا اجلاس متحدہ عرب امارات اور چین کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ جس میں صیہونی وزیر ایتمار بن گوئر کی مسجد اقصیٰ میں گھسنے اور عبادات کرنے کے اشتعال انگیز اقدام پر غور کیا جائے گا ۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ اسرائیلی قیادت کے اشتعال انگیزی کی خلاف عالمی رائے عامہ کو ہموار کریں۔ ادھر اردن کی وزارت خارجہ نے عمان میں اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے صیہونی وزیراتمار بن گویر کےمسجد الاقصیٰ میں دراندازی پر احتجاج کیا۔


































