
مشہد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے قومی اسمبلی کے چار ارکان کے ہمراہ ایران کے مقدس شہر مشہد کا دورہ کیا اور امام رضاعلیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام، مزید اقتصادی منڈیوں کی تشکیل اور مشترکہ سرحدی منڈیوں کو مضبوط بنانے کے اپنے اہداف کا اظہار کیا۔انہوں نے جابر ہندوستان اور مسئلہ کشمیر کے دفاع میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولوں کا بھی احترام کیا۔


































