
دمشق: شام میں علوی فرقے کے مزار کی بے حرمتی پر مظاہرے پھوٹ پڑے۔ لاذقیہ، طرطوس، حمص، حما اور قردہ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ ھیت تحریر الشام کے مسلح افراد کی فائرنگ سے کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ لاذقیہ، طرطوس، حمص میں کرفیو لگادیا۔ سیریئن آبزرویٹری نے کہا ہے کہ ایک ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس میں چند روز قبل حلب شہر میں میسلون کے علاقے میں ابو عبداللہ الحسین الخصیبی کے مزار پر مسلح افراد کے حملے اور مزار کے پانچ خادموں کو قتل کرتے اور ان کی لاشوں کو مسخ کرتے دکھایا گیا ہے۔
ادھر طرطوس میں سابق صدر بشار الاسد کے حامی گروہ کے گھات لگاکر حملے میں چودہ پولیس اہلکار ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔


































