
نیویارک : نیو یارک میں بھارتی قونصل خانے کے باہر حجاب پر پابندی اور کرناٹک کی مسکان کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے حجاب پر پابندی اور کرنا ٹکا کی مسلمان بیٹی مسکان کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں پاکستانی کمیونٹی ، بھارتی مسلمانوں کے علاوہ ایران، انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور سکھ کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ شرکا نےمودی حکومت کےسیاسی مقاصدکےحصول کے لئےاقلیتوں کی نسل کشی اور ہندووتوا ایجنڈے کو مسترد کردیا۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ اور اقوام عالم سے اپیل کی کہ بھارت کے مظالم کو دیکھتے ہوئے اس کی اقوام متحدہ سے رکنیت معطل کی جائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ بھارت اپنی جابرانہ پالیسیوں میں اضافہ کر رہا ہے.


































