Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں شریعت کے نفاذ اور غیر شرعی قوانین ختم کرنیکا مطالبہ

کراچی: تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے ملک میں شریعت کے فوری نفاذ اور غیر اسلامی قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی میں منعقدہ علمی و مشاورتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی، مولانا فضل الرحمن، مفتی منیب الرحمن، علامہ ابتسام الہی ظہیر، قاری حنیف جالندھری۔ علامہ سید ریاض حسین نجفی اور دیگر علما نے واضح کیا کہ قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون قابلِ قبول نہیں۔
علمائے کرام نے مطالبہ کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات فوری طور پر پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں اور وفاقی شرعی عدالت کو مؤثر بنایا جائے۔ علما نے کہا کہ سودی نظام کے خاتمے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں اور بین الاقوامی معاہدات آئینِ پاکستان سے بالاتر نہیں ہو سکتے۔ اجلاس میں ستائیسویں آئینی ترمیم کو قرآن و سنت سے متصادم قرار دیتے ہوئےاسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ صدر اور فیلڈ مارشل کوتاحیات استثنیٰ دینااسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ علمائے کرام نے چائلڈ میرج ایکٹ اور ٹرانس جینڈر ایکٹ کو شریعت کے منافی قرار دے کر فوری نظرثانی کا مطالبہ کیا، جبکہ نکاح پر عمر کی پابندی کو غیر شرعی کہا۔
اجلاس میں فلسطین کی آزادی کی مکمل حمایت اور حماس کو غیر مسلح کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ پاکستان فلسطین کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہ بنے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular