Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

دہلی وقف بورڈ کی کھربوں روپے کی 123 املاک پر قبضے کا فیصلہ

نئی دہلی: مودی سرکار نے دہلی وقف بورڈ کی کھربوں روپے کی 123 املاک پر قبضے کا فیصلہ کرلیا۔ دہلی وقف بورڈ کی جن املاک پر قبضے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں مساجد، درگاہیں اور قبرستان شامل ہیں۔بوزارت برائے رہائش و شہری امور نے بورڈ چیئرمین کو خط لکھ کر املاک تحویل میں لینے سے متعلق فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ املاک کو ڈی نوٹی فائیڈ کرنے سے یہ پراپرٹی بورڈ کے پاس نہیں رہے گی۔ املاک پر چسپاں کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے کہنے پر دورکنی کمیٹی بنائی گئی تھی جس کے اجلاس میں بورڈ کا کوئی رکن پہنچا اور نہ ہی کسی قسم کا اعتراض داخل کیا۔ ان حقائق سے واضح ہوتا ہے کہ بورڈ کی ان املاک میں کوئی حصہ داری نہیں ۔ اب املاک کو تحویل میں لینے کی کارروائی شروع کی جارہی ہے۔ بورڈ کے چیئرمین اور ایم ایل اے امانت اللہ خان نے حکومت کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کو وقف املاک پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular