
تہران: ایران نے کہاہےکہ امریکا کو کشیدگی کے خاتمے کے لیے جامع منصوبہ پیش کردیا یہ اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے کہ وہ معاہدہ چاہتا ہے یا تصادم۔
ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے تہران میں متعدد غیر ملکی سفیروں سے ملاقات کے دوران ایران کا مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے لیکن ماضی کے تجربات کی وجہ سے امریکا پر اعتماد محدود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران سفارتکاری اور تصادم دونوں صورتوں کے لیے تیار ہے تاکہ اپنے قومی مفادات اور سلامتی کا تحفظ کر سکے، تاہم امریکا کے حوالے سے ایران کا عدم اعتماد برقرار رہے گا کیونکہ اس نے سفارت کاری کے دوران دھوکا دہی کی ہے۔


































