Mon Oct 26, 2026

امریکا مخالف لولا دی سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب لانا نسیبہ اقوامِ متحدہ کا سربراہ بننے کی کوشش سے گریٹر اسرائیل منصوبہ آگے بڑھا رہی ہیں، قالیباف پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملیں گے فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں کے بعد سینکڑوں مظاہرین گرفتار ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں تھے، آبنائے ہرمز پر ایران کو ویٹو پاور حاصل ہے، اوباما کا اعتراف جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری ہے، عراقچی ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا علاقائی سالمیت کے خلاف جارحانہ اقدام کا ناقابل تصور جواب دیں گے، قالیباف ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم

روزانہ کی خبریں

داعش امت کیلئے ایک فتنہ ہے، امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، یعقوب مجاہد

کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکا کے ساتھ مذاکرات یا تعاون سے انکار کردیا۔ طالبان وزیر دفاع محمد یعقوب مجاہد نے کہاکہ ہم سے جو کہا گیا تھا اس پر عمل کرنے کے بعد دنیا کو چاہیے کہ اب طالبان کو تسلیم کرے۔ انہوں نے افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد پیدا ہونے والی افراتفری کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرایا اور کہاکہ ہم نے امریکیوں کے ساتھ صرف دو باتوں پر اتفاق کیا تھا۔ افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا ہوگا اور افغان سرزمین کو ان کے خلاف استعمال نہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ طالبان افغانستان کے اندر سے کسی کو بھی دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ افغانستان کی ایران کے ساتھ طویل سرحدیں ہیں اور ہم ایران کے ساتھ یا اپنے پڑوسیوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ کے عناصر کی ہمارے مشیر کے طور پر موجودگی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹیں غلط ہیں۔ داعش امت مسلمہ کے لیے ایک فتنہ ہے۔ ہم نے افغانستان میں داعش خراسان کو سخت ضربیں لگائی ہیں۔ انہوں نے کابل میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو نشانہ بنانے میں طالبان کے ملوث ہونے کی تردید کی اور کہا کہ ہم نے بغیر مقدمہ چلائے کسی کو قتل نہیں کیا۔ لیکن بعض یہ لوگ ایسے تھے جو تصادم کے دوران مارے گئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular