خطے میں براہ راست امریکی موجودگی اسکے اتحادیوں کی کمزوری کی دلیل ہے، اسرائیل کو امید تھی کہ اسد حکومت کا تختہ الٹ جائیگا لیکن ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا
مقبوضہ علاقوں کا ہر حصہ استقامت کے میزائلوں کی زد پر ہے، اسرائیل ہمارے خلاف کوئی اقدام کرتا ہے تو اسرائیل کا کوئی بھی شہر محفوظ نہیں رہے گا
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال اسرائیل کے حق میں نہیں، جنوبی لبنان کی آزادی کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر انٹرویو میں سید حسن نصراللہ نے کہا کہ خطے میں امریکا کی براہ راست موجودگی اس کے اتحادیوں کی کمزوری کی دلیل ہے، وہ جہادی جذبہ اب بھی موجود ہے جس کی وجہ سے اسرائیل پر حزب اللہ کو اللہ تعالی نے فتح عطا کی ، لبنانی عوام اور حزب اللہ کی استقامت اور پائیداری کے نتیجے میں اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے فرار پر مجبور ہوئی، اسرائیلی شکست اور حزب اللہ کی فتح کا یہ بہترین تجربہ تھا اور اس سے ثابت ہوگیا کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی کہیں زیادہ کمزور ہے،انہوں نے کہاکہ لبنان کا دفاع مضبوط اور مستحکم ہے اور اسرائیل اس بات کو اچھی طرح جانتا ہے کہ اس کا دشمن کمزور نہیں، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیل کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اسلامی مزاحمت کی طاقت اور قدرت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے اگر اسرائیل ہمارے خلاف کوئی اقدام کرتا ہے تو اسرائیل کا کوئی بھی شہر محفوظ نہیں رہے گا، نسل پرست غاصب اسرائیلی حکومت نابود ہو جائے گی،انہوں نے تمام میدانوں میں استقامتی محاذ کی جاری پیشرفت و ترقی کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ علاقوں کا ہر حصہ استقامت کے میزائلوں کی زد پر ہے،انہوں نے شام میں دہشت گردوں کے مقابل شامی قوم اور حکومت کو ملنے والی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بہت امید تھی کہ شامی حکومت کا تختہ الٹ جائے گا لیکن اسے شدید ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ،جو لوگ اسلامی مزاحمت کے ہتھیار زمین پر رکھنے پر زور دے رہے ہیں انہیں تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے اور جاننا چاہیے کہ اسرائیل پہلے بمباری کیا کرتا تھا لیکن اب اس نے بمباری ترک کر دی ہے کیونکہ اسرائیل جانتا ہے کہ آج اس کی بمباری کا اسے منہ توڑ جواب ملے گا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- خطے کی موجودہ صورتحال اسرائیل کے حق میں نہیں(سیدحسن نصراللہ…
خطے کی موجودہ صورتحال اسرائیل کے حق میں نہیں(سیدحسن نصراللہ )
-
Ilyas - جون 5, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 8
- 0 minute read


































