
دی ہیگ : کیوبا نے بھی صیہونی حکومت کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں جنوبی افریقہ کے مقدمے فریق بننے کی درخواست دے دی۔ بین الاقوامی عدالت انصاف آئی سی جے نےاعلان کیا ہے کہ کیوبا نے عدالت کے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے خلاف کارروائی میں فریق بننے کی درخواست دی ہے۔
جنوبی افریقہ نے دسمبر بیس سو تئیس میں آئی سی جے کے پاس شکایت درج کرائی تھی کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت کے اقدامات نسل کشی پر مبنی ہیں کیونکہ ان کا مقصد فلسطین کی قومی اور نسلی گروہ کے کافی حصے کو تباہ کرنا ہے۔ کیوبا سے پہلے نکاراگوا، کولمبیا، لیبیا، میکسیکو، فلسطین، اسپین، ترکی، بولیویا، مالدیپ، چلی اور آئرلینڈ اس کیس میں فریق بن چکے ہیں۔


































