
ہوانا: کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں دھماکے سے 22 افراد ہلاک اور 74زخمی ہوگئے۔ دھماکا گیس کے اخراج کے باعث پیش آیا۔ دھماکے سے ہوٹل کی عمارت تباہ ہوگئی اور قریبی رہائشی علاقے کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے کا اثر اتنا شدید تھا کہ لوگ زلزلہ سمجھ کر گھروں اورعمارتوں سے نکل آئے۔ دھماکے کے وقت ہوٹل میں کوئی سیاح یا غیرملکی موجود نہیں تھا کیونکہ ہوٹل کی تزئین و آرائش کی جارہی تھی۔


































