
لکی مروت: لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق چاروں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے تاہم دہشتگردوں کی شناخت اب تک ممکن نہیں ہو سکی ہے، ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


































