
بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے ملک میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کی روشنی سامنے ہے۔ چینی صدر نے سال نو پر اپنے پیغام میں کہاکہ کورونا وبا کی روک تھام اور کنٹرول ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ نئے دور میں داخل ہونے کے ساتھ ہمیں اپنی حفاظت کو لے کر زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ہر کوئی پرعزم طریقے سے کام کر رہا ہے ۔لوگوں کی زندگیوں کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سخت محنت کا مطلب ہوتا ہے جیت حاصل کرنا۔ اس کے لیے ہمارے سامنے امید کی شمع موجود بھی ہے۔ ہم ضرور جیت حاصل کریں گے۔


































