Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ٹھنڈی تاثیر والی سبزیاں ،،موسمِ گرما کے لیے

”تند رستی ہزار نعمت ہے“ واقعی اگر انسان صحت مند او ر توانا ہو تو وہ ہر کام با آسانی کر سکتا ہے پھر چاہے وہ کام دین کا ہو یا دنیا کااحسن طریقے سے سرانجام دے سکتا ہے لیکن بشرطیکہ وہ صحت مندہو اور صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے اور اس ماہ میں کھانے پینے کے اوقات میں تبدیلی آجاتی۔
اس لیے آج ہم آپ کو بتائیں گے کِن سبزیوں کی تاثیر ٹھنڈی ہے۔
آلو
آلو کی تاثیر سرد اور خشک ہے۔ پکوڑے ہوں یا فرائز آ لو کسی نہ کسی نہ صورت میں دسترخوان کا حصہ ضرور ہوتا ہے۔ لیکن خیال رہے کہ اگر الو 250 گرام سے زیادہ کھایا جائے تو یہ نقصان دہ ہے اس سے پیٹ میں گیس بہت زیادہ پیدا ہوتی ہے۔
آلو کی سب سے بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ اس کو ہر عمر کے لوگ کھانا پسند کرتے ہیں لیکن خیال رہے کہ آلو جب بھی پکائیں تو اس کو چھلکے سمیت پکائیں،اور کھانے وقت چھلکا ا±تار لیں کیونکہ اس کے چھلکے میں بھی بہت فوائد پوشیدہ ہیں۔
کھیرا
کھیرے کی تاثیر سر د اورخشک ہے۔ یہ خون کی گرمی،آنتوں کی سوجن کو دور کرتا ہے،پیاس بجھاتا ہے،پتھری اور پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔سرد مزاج والوں کے لیے کھیراغیر مفید ہے اس کو نمک لگاکرکھانے کے بعد کھائیں تواندر کی گرمی کو دور کرتا ہے اورمزاج میں نرمی پیدا کرتا ہے ،جگرکے لیے بہت مفید ہونے کے ساتھ کھیراقبض کشاء بھی ہے۔
کدو
کدو شریف ایسی سبزی ہے جس کی تاثیر سرد ترین ہے اس لیے اگر رات کے کھانے میں کدو کھایا جائے تو یہ معدے کے لیے بے حد مفید ہے اس کے ساتھ یہ جگر اور دماغ کو بھی فرحت بخشتا ہے۔
اس کے علاوہ بھی کدو کے بہت سے فوائد ہیں جیسے گرمی کے بخار ، پیشاب کے امراض ، بلڈ پریشر اور خون کی گرمی کو ختم کرنے کے لیے اس کا استعمال بہت اچھا ہے۔
ٹماٹر
ٹماٹر کی تاثیر بھی سرد ہے یہ خون صاف کرتا ہے،غذا کو ہضم کرتا ہے،امراض جگر اور معدہ کے لیے مفید ہے۔ لیکن اس کا چھلکاسخت ہوتا ہے لہذا اس کا چھلکا استعمال کرنا مناسب نہیں۔
ٹماٹر صحت کو قائم رکھنے والی غذاو¿ں کاسرتاج ہے،جراثیم سے بچنے کی قوت پیدا کرتا ہے،کمزوری کو دور کرتا ہے۔
توری
توری کی تاثیر بھی سرد ہے گرمیوں میںاس کا استعمال بھی لا ثانی ہے کیونکہ یہ بھوک بڑھاتی اور جلد ہضم ہوتی ہے۔ بخار کے مریض کے لیے عمدہ غذا ہے۔
پالک
پالک بھی تاثیر میں سرد ہوتا ہے اس میں وافر مقدار میں آئرن پایا جاتا ہے۔پالک جلد ہضم ہونے والی سبزی ہے اس لیے مریض بھی اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ جن کے معدے اور جگر میں گرمی ہو وہ پالک استعمال نہ کریں۔جن کو غصہ جلدی آتا ہو وہ بھی کم استعمال کریں۔
اروی
اروی کی تاثیر سرد تر ہے یہ بدن کو موٹا کرتی اور طاقتور بناتی ہے،خشک کھانسی کو دور کرتی ہے، لیکن اروی کازیادہ استعمال نقصان دہ ہے ،پیٹ میں گیس پیدا ہوتی ہے۔یہ آلو کے مقابلے میں ڈیرھ گنا زیادہ مفید ہے اس لیے آلو کی بجائے اروی کھانا زیادہ مفید ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular