Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

متنازع یکساں نصاب کو مسترد کرتے ہیں، علامہ ریاض حسین نجفی

لاہور: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے ملحقہ مدارس طالبات کی مجلس عاملہ کا اجلاس جامعة المنتظر لاہور میں علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں مدارس طالبات کی مدیران نے شرکت کی۔ اجلاس میں طالبات کے تدریسی معاملات، امتحانات اور مدارس کو درپیش مشکلات کو زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس کو یکساں نصاب تعلیم پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اور واضح کیا گیا کہ متنازع نصاب کو مسترد کرتے ہیں، صرف متفقہ قومی نصاب تعلیم ہی قبول ہوگا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رئیس الوفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مدارس کی مدیران کی طالبات کی تعلیم کیلئے خدمات کو سراہا اور زور دیا کہ دیگر علوم سے زیادہ قرآن و حدیث کی تعلیم پر توجہ دی جائے۔ اسی طرح اخلاق اور عقائد اسلام پر توجہ دے کر ہم آئندہ نسلوں کو حقیقی مسلمان بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مدارس میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات ہمارے پاس امانت ہیں، ان کی تعلیم و تربیت ہماری ذمہ داری ہے تاکہ وہ عوام کی رہنمائی کر سکیں۔ وفاق المدارس کی مرکزی کابینہ، مجلس اعلٰی اور مجلس عاملہ کے اجلاس 22 مارچ منعقد ہوں گے۔ جبکہ 23 مارچ کو جامعتہ المنتظر کے 68 ویں سالانہ جلسے کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular