Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

مشاورتی اجلاس: صوبوں کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت

اسلام آباد: قومی قیادت کے مشاورتی اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی اور کفایت شعاری اقدامات سخت کرنے کا عزم کیا۔
وفاقی دارالحکومت میں صدر مملکت کی زیر صدارت قومی قیادت کا اہم مشاوراتی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے علاوہ مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون کے نفاذ کی تجویز پر غور کیا گی، صوبائی حکومتوں نے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون کی مخالفت کر دی جب کہ بھی وفاق سے لاک ڈاون نہ لگانے کی سفارش کر دی اور کفایت شعاری اقدامات کو مزید سخت کرنے کا عزم کیا۔
اِسی طرح اجلاس میں توانائی اور ایندھن کی بچت کے لیے اقدامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے اور صوبوں پر بھی 254 ارب کے ریلیف پیکج میں حصہ ڈالنے پر زور دیا۔
حکومتی ارکان کا کہنا تھا کہ عالمی بحران کے باوجود ملک میں ایندھن کی سپلائی میں کوئی خلل نہیں، ملک میں تیل و گیس کے وافر ذخائر موجود ، مستقبل کیلئے بھی انتظامات جاری ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ تیل کی قیمتیں بڑھانے کی تجاویز مسترد کی گئیں، سرکاری اخراجات میں کمی، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے، سعودی عرب اور مصر کی قیادت سے رابطوں اور ملاقاتوں سے متعلق بریف کیا اور آئندہ دورہ بیجنگ سے متعلق بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular