
واشنگٹن : امریکا نے چین کیخلاف نئی پابندیاں لگانے کیلئے اتحادیوں سے مشاورت شروع کردی۔ نیوزایجنسی رائٹرز نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ چین پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے امریکا اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اگر چین یوکرین جنگ میں روس کو فوجی مدد فراہم کرتا ہے تو واشنگٹن کی جانب سے نئی پابندیاں لگانے کا امکان ہے۔ امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مشاورت کا سلسلہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔جس کا مقصد کسی بھی ممکنہ پابندیوں کے لیے جی سیون کے امیر ممالک سمیت متعدد ملکوں کی حمایت حاصل کرنا ہے۔یہ واضح نہیں کہ واشنگٹن کون سی مخصوص پابندیاں عائد کرے گا۔ اس سلسلے میں بات چیت سامنے نہیں آئی۔


































