Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

نصاب سے متعلق اہل تشیع کے خدشات قابل غور ہیں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین کے اعلی سطح کے وفد نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز سے ملاقات کی اور انہیں نصاب تعلیم میں ملت جعفریہ کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اتحاد و وحدت اور اسلامی اخوت کی فضا کے لیے مذہبی ہم آہنگی اور بنیادی عقائد کا باہمی احترام انتہائی ضروری ہے۔ مسلکی متنازع نصاب تعلیم سےقومی وحدت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ وزارت تعلیم نے نصاب مرتب کرتے وقت ملت تشیع کو یکسر نظرانداز کیا ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نصاب سے متعلق خدشات کو قابل غور قرار دیا اور کہا کہ تمام مکاتب فکر کے درمیان اتحاد کا فروغ اور دین اسلامی تعلیمات کی روشنی میں امور مملکت کو دیکھنا کونسل کا بنیادی ہدف ہے۔ نصاب تعلیم وزارت تعلیم کا مسئلہ ہے لیکن دینی اور مذہبی نقطہ نگاہ کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل بھی اپنا آئینی کردار ادا کرے گی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے ڈائریکٹر ریسرچ خدشات اور نصاب تعلیم کے امور کا جائزہ لیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular